مسلم لیگ (ن) کی جانب سے موٹروے واقعہ جیسے گھنائونے جرم پر بھی سیاست کی جا رہی ہے،سیّد ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے موٹروے واقعہ جیسے گھنائونے جرم پر بھی سیاست کی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی جانب سے قومی اسمبلی میں بیان کے حوالے سے زلفی بخاری نے کہا کہ موٹروے پر …

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے موٹروے واقعہ جیسے گھنائونے جرم پر بھی سیاست کی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی جانب سے قومی اسمبلی میں بیان کے حوالے سے زلفی بخاری نے کہا کہ موٹروے پر جو گھنائونا جرم ہوا اس میں سے شہباز شریف کو جو چیز نظر آئی وہ یہ تھی کہ اس کے مفرور بھائی کے دور اقتدار میں بنی موٹروے پر عصمت دری کا واقعہ پیش آیا۔