یورپین یونین کوڈ19کے دوران خواتین اور نوزائیدہ بچوں کیلئے صحت کی بنیادی سہولتوں کو یقینی بنا رہی ہے پاکستان میں تعینات یورپین یونین کی سفیر اینڈریولہ کی ” اے پی پی ” سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں تعینات یورپین یونین کی سفیر اینڈریولہ کمینارا نے کہا ہے کہ یورپین یونین کوڈ19کے دوران خواتین اور نوزائیدہ بچوں کیلئے صحت کی بنیادی سہولتوں کو یقینی بنا رہی ہے۔منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ کوڈ 19کے دوران بالخصوص سند ھ اور بلوچستان کے علاقوں میں ماوں اور انکے نوزائیدہ بچوں کے صحت کو …

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) پاکستان میں تعینات یورپین یونین کی سفیر اینڈریولہ کمینارا نے کہا ہے کہ یورپین یونین کوڈ19کے دوران خواتین اور نوزائیدہ بچوں کیلئے صحت کی بنیادی سہولتوں کو یقینی بنا رہی ہے۔منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ کوڈ 19کے دوران بالخصوص سند ھ اور بلوچستان کے علاقوں میں ماوں اور انکے نوزائیدہ بچوں کے صحت کو زیادہ خطرات کا سامنا ہے۔اس کو مد نظر رکھتے ہوئے یورپین یونین ماوں اور نوزائیدہ بچوں کو صحت کی تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔سفیر نے کہا کہ یو رپین یونین نے سندھ اور بلوچستان میں خواتین اور بچوں کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے یونیسیف کیلئے پانچ ملین یورو کے فنڈز فراہم کر دئے ہیں۔ یہ امداد یو رپی یونین کی سول پروٹیکشن و ہیومنیٹرین ایڈ(ای سی ایچ او) کے زریعے فراہم کیاجائیگا جبکہ اس سے سندھ اور بلوچستان کے 1.25ملین افراد مستفید ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ یو رپین یونین پاکستان میں بنیادی ہیلتھ کئیر سسٹم کو مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔