اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں جرائم میں کمی لانے کے لئے قوانین پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خواتین سے زیادتی کے مجرموں کی سرعام پھانسی دی جائے ۔موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ کی مذمت …
ملک میں جرائم میں کمی لانے کے لئے قوانین پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے ،وزیر مملکت علی محمد خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں جرائم میں کمی لانے کے لئے قوانین پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خواتین سے زیادتی کے مجرموں کی سرعام پھانسی دی جائے ۔موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انہو ںنے کہا ایسے واقعات کی روک تھام کا واحد حل مجرموں کو سرعام پھانسی دینا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا ایسے سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو سخت سزا دینے کیلئے پارلیمنٹ میں بل لایا جائے گا۔ مسلم لیگ ن اس قانون سازی کیلئے تعاون کے لئے تیار ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کو بھی آگے آنا چاہیے۔ وزیر مملکت نے استغاثہ نظام میں بھی بہتری کی ضرورت پر زور دیا تاکہ متاثرین کو کسی مشکل کے بغیر انصاف فراہم ہوسکے۔







