پٹرولیم گروپ کی مصنوعات کی برآمدات میں59.01 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، شماریات بیورو

اسلام آباد ۔ 17ستمبر(اے پی پی) رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران پٹرولیم گروپ کی مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 59.01 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق اب تک 83 لاکھ 29 ہزار ڈالر مالیت کی پٹرولیم مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 52 لاکھ …

اسلام آباد ۔ 17ستمبر(اے پی پی) رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران پٹرولیم گروپ کی مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 59.01 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق اب تک 83 لاکھ 29 ہزار ڈالر مالیت کی پٹرولیم مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 52 لاکھ 38ہزار ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔