بھارت پاکستان میں سنی شیعہ فسادات کا متمنی تھا،کسی کے عقیدے کو چھیڑنا نہیں اور اپنے عقیدے کو چھوڑنا نہیں، وفاقی وزیر ریلوے کا خطاب اور میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ بھارت پاکستان میں سنی شیعہ فسادات کا متمنی تھا ،ملک میں آگ لگانے کی سازش بے نقاب ہوئی اور لوگ پکڑے گئے ،کسی کے عقیدے کو چھیڑنا نہیں اور اپنے عقیدے کو چھوڑنا نہیں ،ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے ،حکومت نے زبردست پل عبور کیاہے ،حکومت نے …

راولپنڈی۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ بھارت پاکستان میں سنی شیعہ فسادات کا متمنی تھا ،ملک میں آگ لگانے کی سازش بے نقاب ہوئی اور لوگ پکڑے گئے ،کسی کے عقیدے کو چھیڑنا نہیں اور اپنے عقیدے کو چھوڑنا نہیں ،ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے ،حکومت نے زبردست پل عبور کیاہے ،حکومت نے ثابت کیاہے کہ اس نے سودے بازی نہیں کی ،منی لانڈرنگ بل پر سرنڈر نہیں کیا ،نیب کیسز میں جھکاﺅ نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ریلوے ہسپتال میں 40کروڑ روپے کی لاگت سے نئے ایمرجنسی بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے بہت ہی حساس قسم کے ایف اے ٹی ایف بل کی مخالفت کی ،مجھے امید ہے کہ 20تاریخ کو اپوزیشن اپنے سے بڑا کوئی فیصلہ نہیں کرے گی نہ وہ کرسکتی ہے ،اگر ان کے سینیٹ کے الیکشن میں 64ممبر اس کمرے میں ہوتے ہیں اور اس کمرے میں جاتے ہیں تو وہ 44ہوجاتے ہیں ،کل 38ممبر ان کے کم تھے اور ان کو اتنا رگڑا لگا کہ جو بل نہیں بھی منظور ہونے والے تھے وہ بھی کل حکومت نے کروا لیے ،آج جو لوگ یہ طعنہ دے رہے ہیں کہ جناب کل قانون کو روندا گیا تو کوئی قانون کو نہیں روندا گیا ،تقریر وہی کرسکتا ہے جس نے ترمیم داخل کرائی ہو جس نے ترمیم ہی داخل نہیں کرائی ،شاہد خاقان نے ترمیم داخل کرائی تھی وہ بول سکتا تھا لیکن اس نے بولنے کی بجائے دیگر باتوں پر توجہ دی ،میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ20ستمبر کو بھی اے پی سی کی کانفرنس جو ہے وہ ناکام ہوگی اور سوائے جلسے اور جلوس کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کریں گے ،آج اپنے حلقے میں سب سے حساس بات کہنا چاہتا ہوں ،اس ملک میں انڈین سازش تھی کہ اس ملک میں شیعہ سنی فساد کرایا جائے اور وہ لوگ کچھ پکڑے گئے ہیں جو پاکستان میں راولپنڈی ا سلام آباد کے سنی و شیہ علماءکو شہید کرنا چاہتے تھے ،تاکہ اس ملک میں ایک آگ لگے ،میں اپنے تمام علمائے کرام کو کہنا چاہتا ہوں کہ پنڈی امن کا شہر ہے ہم سب ایک ہیں اور ہمیں نہ کسی کے عقیدے کو چھیڑنا ہے نہ اپنے عقیدے کو چھوڑنا ہے ،سب کا احترام کریں گے ۔مین لائن ون ( ایم ایل ون ) کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ ایم ایل ون کا ٹینڈر آئندہ چند یوم میں لگ جائے گا اور 45یوم میں ٹینڈر کھلے گا ،ایم ایل ون سے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا ،ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ کوئی ریڈ لائن کرا س نہیں ہوئی ،بلاول اور شہباز دونوں سے میری بات ہوئی ہے ،سب پر با ش ہیں ، شہبا زشریف کا مورال تھوڑا کمزور تھا لیکن کل قومی اسمبلی میں شہبا زشریف نے کوئی ایسی غلط بات نہیں کی بلکہ اس نے اسمبلی اور سپیکر کا بھی پورا احترام کیا اور کل پیپلز پارٹی زیادہ ایکٹو تھی لیکن شام کو میری شہباز اور بلاول دونوں سے ملاقاتیں ہوئیں ،ان شاءاللہ شین نکلے گی کیونکہ شین کا نکلنا طے ہے پنڈی سب سے حساس ہے ایک جانب جی ایچ کیو دسری جانب تمام سفارتخانے ہیں ،راولپنڈی اسلام آباد میں قتل و غارت کی سازش کا منصوبہ تھا جو کہ ناکام بن گیا ہے ملزم پکڑے گئے ہیں اور اس ملک میں شیعی سنی اتحاد قائم ہے اور قائم رہے گا ور کوئی اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ،میاں نواز شریف کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ واپس آنے کے لیے نواز شریف میں جرات نہیں ہے ،،بزدل لوگ ہیں یہ ،جیلیں نہیں کاٹ سکتے ،جیل تھوڑا بہت آصف زرداری کاٹ لیتا ہے لیکن ان میں ہمت نہیں ہے ،یہ معافی مانگ کر سعودی عرب جانے والے لوگ ہیں ،اور اب بھی کسی معافی این آر او کی تلاش میں ہیں لیکن کل این آر ا وکو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے پاکستان میں دفن کردیا گیاہے