اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قومی مفادکی قانون سازی سے پاکستان کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملیں گے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ بلیک لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے کے سیاہ خواب دیکھنے والے مذموم ارادوں …
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قومی مفادکی قانون سازی سے پاکستان دشمنوں کے عزائم خاک میں ملیں گے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قومی مفادکی قانون سازی سے پاکستان کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملیں گے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ بلیک لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے کے سیاہ خواب دیکھنے والے مذموم ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ایک بار پھر قومی مفاد کے منافی رویہ اختیار کیا۔







