اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کو اپنے حق خودارایت کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کروا سکتا اور بہادر کشمیری بھارت سے اپنا حق خودارایت چھین کر رہیں گے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں کی …
حکومت کی کوششوں سے بین الاقوامی برادری میں کشمیریوں کے حقوق سے متعلق آگاہی میں زبردست اضافہ ہوا ہے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کو اپنے حق خودارایت کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کروا سکتا اور بہادر کشمیری بھارت سے اپنا حق خودارایت چھین کر رہیں گے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے بین الاقوامی برادری میں کشمیریوں کے حقوق سے متعلق آگاہی میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور انسانی حقوق کے ادارے اور انٹر نیشنل میڈیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو مسلسل بے نقاب کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی موثر پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پر بھارت کو تمام سفارتی فورمز پر شکست ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایس سی او سمٹ ہو یا پھر اقوام متحدہ، بھارت کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالنے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیںاور مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور کشمیریوں کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرانے کے ضمن میں بھارتی مذموم کوششوں کا فوری روک تھام کروانا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کو روزانہ ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں ہندئوں کو آباد کیا جا رہا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بھارت کے حق میں کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے ان مذموم ہتھکنڈوں سے بخوبی واقف ہیںاور وہ اپنے عزم اور جدوجہد سے بھارتی مذموم منصوبوں کو ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اور پاکستان کے دل ایک ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کشمیری عوام آٹھ لاکھ بھارتی افواج کی موجودگی میں پاکستان سے اپنی وابستگی کے اظہار کے لئے سبز ہلالی پرچم لہراتے ہیں اور اپنے شہدا کو ہلالی پرچم میں سپرد خاک کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ان جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے تک وہ آرام سے نہیں بیٹھیں گے اور کشمیریوں کو اُن کا حق خودارادیت دلوا کر رہیں گے۔







