اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کے 54 میں سے 52 ممبران کے ووٹ لے کر اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے پروگرام و کوآرڈینیشن کا دوبارہ رکن منتخب ہو گیا۔جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا پروگرام و کوآرڈینیشن کمیٹی میں دو بارہ انتخاب ، اقوام متحدہ میں دیر پا ترقی کے …
پاکستان اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے پروگرام و کوآرڈینیشن کا دوبارہ رکن منتخب اقتصادی و سماجی کونسل کے 54 میں سے 52 ممبران نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا انتخاب ، اقوام متحدہ میں دیر پا ترقی کے لئے متعین پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پاکستان کی خدمات کا ثمر ہے، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کے 54 میں سے 52 ممبران کے ووٹ لے کر اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے پروگرام و کوآرڈینیشن کا دوبارہ رکن منتخب ہو گیا۔جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا پروگرام و کوآرڈینیشن کمیٹی میں دو بارہ انتخاب ، اقوام متحدہ میں دیر پا ترقی کے لئے متعین پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پاکستان کی خدمات کا ثمر ہے۔کمیٹی برائے پروگرام و کوآرڈینیشن دراصل اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کا اہم ترین جزو تصور ہوتی ہے اور یہ کمیٹی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے لئے بھی پروگرامنگ و کوآرڈینیشن کے امور سرانجام دیتی ہے علاوہ ازیں یہ کمیٹی اقوام متحدہ کے مختلف پروگراموں کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھجوانے کا کام بھی سرانجام دیتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان 34 رکنی کمیٹی کا 1973 سے ممبر ہے اور دوبارہ انتخاب کے بعد 2021 سے 2023 تک ممبر رہے گا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی کونسل برائے اقتصادی و سماجی امور(ای سی او ایس او سی) کی صدارت کا منصب بھی پاکستان کے پاس ہے۔ ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ سی پی سی میں دوبارہ انتخاب کے بعد پاکستان بین الاقوامی برادری کے شانہ بشانہ معاشی اور سماجی شعبوں میں اقوام متحدہ کے چارٹر کی روشنی میں خدمات جاری رکھے گا۔







