اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ پاکستان اور قطر کے مابین قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان تمام شعبوں میں قطر کے ساتھ …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی قطری سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ پاکستان اور قطر کے مابین قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان تمام شعبوں میں قطر کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، تمام بچوں کو معیاری تعلیم کے حصول کے برابر مواقع فراہم کرنے کے لئے یکساں قومی نصاب ترتیب دینا ہمارا مقصد ہے۔ وزیر اطلاعات نے قطر کی معاشی ترقی کی تعریف کی۔قطر کے سفیر نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ثقافتی لحاظ سے مالامال ملک ہے اور یہاں سیاحت کے پر کشش مقامات ہیں۔ قطری سفیر نے پاکستان میں میڈیا کی آزادی کو سراہا۔ وزیر اطلاعات نے قطر کے سفیر کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔







