خیبرپختونخوامیں دونئے وزراءکو قلمدان حوالے،کابینہ میں ردبدل بھی کردی گئی

پشاور۔18 ستمبر(اے پی پی)خیبرپختونخوامیں دونئے وزراءکو قلمدان سونپ دئیے گئے شہرام ترکئی کوتعلیم اورانورزیب کو زکوٰة وعشرکامحکمہ دیاگیاہے کامران بنگش سے بلدیات کامحکمہ لے کر اکبرایوب کو محکمہ کانیاوزیربنایاگیاہے خلیق الرحمن کابینہ میں مشیربرائے خوراک ہونگے جبکہ قلندرلودھی کو وزیرمال بنادیاگیا۔خیبرپختونخواکابینہ میں توسیع کے بعد دونومنتخب نئے وزراءکو قلمدان سونپ دئیے گئے شہرام ترکئی کو وزیرتعلیم اور انورزیب کو زکوٰة وعشرکامحکمہ دیاگیاہے سرکاری اعلامیہ کے مطابق کابینہ میں ردبدل بھی …

پشاور۔18 ستمبر(اے پی پی)خیبرپختونخوامیں دونئے وزراءکو قلمدان سونپ دئیے گئے شہرام ترکئی کوتعلیم اورانورزیب کو زکوٰة وعشرکامحکمہ دیاگیاہے کامران بنگش سے بلدیات کامحکمہ لے کر اکبرایوب کو محکمہ کانیاوزیربنایاگیاہے خلیق الرحمن کابینہ میں مشیربرائے خوراک ہونگے جبکہ قلندرلودھی کو وزیرمال بنادیاگیا۔خیبرپختونخواکابینہ میں توسیع کے بعد دونومنتخب نئے وزراءکو قلمدان سونپ دئیے گئے شہرام ترکئی کو وزیرتعلیم اور انورزیب کو زکوٰة وعشرکامحکمہ دیاگیاہے سرکاری اعلامیہ کے مطابق کابینہ میں ردبدل بھی کی گئی ہے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کو اعلیٰ تعلیم کامحکمہ دیاگیاہے وزیرتعلیم اکبرایوب اب وزیر برائے بلدیات ہونگے اسی طرح مشیربرائے اعلیٰ تعلیم خلیق الرحمن کو محکمہ خوراک کاقلمدان سونپ دیاگیاہے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے معاون خصوصی ریاض خان کو سی اینڈڈبلیوکامحکمہ دیاگیاہے ۔کابینہ کے وزراءکی تعداد14ہوگئی ہے اسی طرح کابینہ میں پہلے سے دومشیروںاور10معاون خصوصی کوبھی نامزد کیاگیاہے خیبرپختونخواکی کابینہ میں ایک غیرمنتخب مشیر برائے توانائی ملک حمایت اللہ بھی لئے گئے ہیں اسوقت کابینہ کی تعداد28ممبران پرمشتمل ہے۔

مزید خبریں