سعودی عرب میں پہلی بار 600 سے کم کورونا وائرس کے کیس رپورٹ

جدہ ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی مرتبہ کورونا وائرس کے سب سے کم 6 سوکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 593 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 28 ہزار …

جدہ ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی مرتبہ کورونا وائرس کے سب سے کم 6 سوکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 593 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 28 ہزار 144 ہو گئی ہے جبکہ 600 سے کم کیسز کی تعداد گذشتہ کئی ماہ سے ریکارڈ کی جانے والی یومیہ تعداد میں پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے ۔ اسی دوران 30 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ وزارت کے مطابق اسی دوران ایک ہزار203 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحتیاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 207 ہو گئی ہے۔