ایف بی آر نے 5 ہزار روپے تک کی ذاتی اشیاءکی ڈیوٹی فری درآمد کے لئے ضابطوں کا مسودہ جاری کر دیا

87
چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پوسٹل و کوریئرسروس کے ذریعہ 5 ہزار روپے تک کی ذاتی اشیاءکی ڈیوٹی فری درآمد کے ضمن میں متعلقہ ضابطوں کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ عوام کیلئے ایس آر او نمبر886 کے ذریعہ ڈی مینیمس رولز کا مسودہ جاری کر دیا گیا ہے، حتمی اشاعت سے قبل شہری اس پر اعتراضات یا تجاویز دے سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مسودہ میں پوسٹل و کوریئر سروس کے ذریعہ 5 ہزارروپے تک کی اشیاءکی ڈیوٹی فری درآمد کی تجویز دی گئی ہے۔