اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے پولیس سٹیشنز کو جدید خطوط پر استوار کرنے تحصیل آفس،اسلام آباد میں جانوروں کے ہسپتال کی تعمیر اور لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ کے لیے 297.135 ملین روپے مختص کیے ہیں۔وزارت داخلہ کے سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں قائم پولیس سٹیشن کو ماڈل پولیس سٹیشنز بنانے کے لیے آئندہ مالی سال 2020-21ءکے بجٹ …
اسلام آباد کے پولیس سٹیشنز کو جدید خطوط پر استوار کرنے، تحصیل آفس، جانوروں کے ہسپتال کی تعمیر، لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے لیے 297.135 ملین روپے مختص

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے پولیس سٹیشنز کو جدید خطوط پر استوار کرنے تحصیل آفس،اسلام آباد میں جانوروں کے ہسپتال کی تعمیر اور لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ کے لیے 297.135 ملین روپے مختص کیے ہیں۔وزارت داخلہ کے سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں قائم پولیس سٹیشن کو ماڈل پولیس سٹیشنز بنانے کے لیے آئندہ مالی سال 2020-21ءکے بجٹ میں اسلام آباد پولیس کے تھانوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 200 ملین روپے مختص کیے ہیں جبکہ منصوبہ پر مجموعی طور 1288.406 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔اسلام آباد میں تحصیل آفس سیکٹرجی الیون فور کی تعمیر کے جاری منصوبے کے لیے 30 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبہ کی مجموعی طور پر لاگت 351 ملین لگائی گئی ہے۔اسلام آباد میں جانوروں کے ہسپتال کی تعمیر کے لیے 17.135 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد آئی سی ٹی کے رورل ایریا کے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے لیے 50 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبہ کی مجموعی طور پر لاگت 192 ملین روپے لگائی گئی ہے۔








