وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل رمیش کمار سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری اور ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔یہ بات انہوں نے رکن قومی اسمبلی و سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل رمیش کمار سے بات چیت کرتے ہوئے کہیجنہوں نے منگل کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران جودھ پور میں ہونے والے …

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری اور ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔یہ بات انہوں نے رکن قومی اسمبلی و سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل رمیش کمار سے بات چیت کرتے ہوئے کہیجنہوں نے منگل کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران جودھ پور میں ہونے والے المناک واقعے اور ہلاک ہونے والے 11 پاکستانی ہندووں سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رمیش کمار نے واقعہ کی تفصیلات سے وزیر خارجہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پر زور مطالبے کے باوجود جودھ پور واقعہ کی شفاف تحقیقات نہیں ہو سکیں۔رمیش کمار نے کہا کہ بھارتی پولیس خود کشی کا ڈرامہ رچا کر اصل حقائق پر پردہ ڈال رہی ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری اور ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔بھارت میں پاکستانی ہندو خاندان کی ہلاکت پر ہمیں شدید دکھ اور تشویش ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جودھ پور میں ہونے والے اس انسانیت سوز واقعے پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس واقعہ کی شفاف انکوائری کیلئے بھارتی حکومت سے اس واقعہ کی تحقیقات میں پاکستان کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ہم نے بھارت پر زور دیا ہے کہ جودھ پور واقعہ پر پاکستان کو مکمل تفصیلات سے آگاہ رکھا جائے۔سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل رمیش کمار نے کہا کہ اس واقعے کو ڈیرھ ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا لیکن ہمیں انصاف نہیں ملا۔وزیر خارجہ نے سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل رمیش کمار کو یقین دہانی کرائی کہ جودھ پور واقعے کی شفاف تحقیقات اور حصول انصاف کیلئے وزارتِ خارجہ ہر ممکنہ فورم پر آواز اٹھائے گی ۔رمیش کمار نے کہا کہ اب ہندو برادری کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور پاکستان ہندو کونسل حصول انصاف کیلئے آج سے احتجاجی مظاہرہ کا آغاز کریگی اور دھرنا دیگی۔

مزید خبریں