وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمرکی زیرصدارت کراچی منصوبے کے حوالے سے اہم اجلاس

64

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کراچی تبدیلی منصوبے کے وفاق سے مکمل کیے جانے والے منصوبوں کے نفاذ پر تبادلہ خیال کے لئے اجلاس کی صدارت کی۔اجلا س میں وفاقی سیکرٹریز، وزارت منصوبہ بندی کے اعلی افسران، ریلوے، آبی وسائل اور این ڈی ایم اے کے سینئر عیدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ان منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جن کی ذمہ داری وفاقی حکومت نے لی ہے، ان منصوبوں میں کراچی گریٹر واٹر سپلائی (کے۔ IV)، کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر)، گرین لائن بی آر ٹی، ریلوے فریٹ کوریڈور اور دریاوں/ نالوں کی بحالی سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے کے ٹی پی منصوبوں کے لئے تمام وزارتوں کے ساتھ ہم آہنگی کے لئے ایم این اے نجیب ہارون کی نگرانی میں ایک کمیٹی تشکیل دی۔اسد عمر نے وزارت آبی وسائل کے کو ہدایات دیں کہ وہ KـIV منصوبے کے سلسلے میں ایکشن پلان فراہم کریں۔