ڈربی۔ 1اکتوبر (اے پی پی): انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دیکر میشن سیریز کلین سویپ مکمل کرلی۔ بارش سے متاثرہ میچ کو پانچ پانچ اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ فاتح ٹیم نے 42 رنز کا ہدف چوتھے اوور کی تیسری گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر …
انگلینڈ ویمن نے ویسٹ انڈیز ویمن کو پانچویں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 3 وکٹوں سے ہرا کر سیریز کلین سویپ کرلی، شمیلیا کونیل میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں

مزید خبریں
ڈربی۔ 1اکتوبر (اے پی پی): انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دیکر میشن سیریز کلین سویپ مکمل کرلی۔ بارش سے متاثرہ میچ کو پانچ پانچ اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ فاتح ٹیم نے 42 رنز کا ہدف چوتھے اوور کی تیسری گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، ویسٹ انڈیز کی شمیلیا کونیل عمدہ باﺅلنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ ڈربی کے مقام پر کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ شدید بارش کے باعث پانچ پانچ اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 41 رنز بنا کر میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 42 رنز کا ہدف دیا۔ مہمان ٹیم کی طرف سے کپتان سٹیفینی ٹیلر نے ناقابل شکست 15، نتاشا مکلین نے ناقابل شکست 14 رنز بنائے۔ انگلینڈ ویمن کی فریا ڈیوائس، برنٹ اور سوفی ایکلیسٹون نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد مطلوبہ ہدف 4.3 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، ویسٹ انڈیز کی شمیلیا کونیل نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکیں۔ شمیلیا کونیل میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔








