نیویارک۔1اکتوبر (اے پی پی): اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے گزشتہ ہفتے ہونے والے سالانہ اجلاس کے موقع پر 190 ممالک کے صدور ، وزرائ اعظم اور وزرا نے خطاب کیا تاہم ان میں صرف 9 خواتین تھیں جنہیں اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کا اعزاز ملا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوترش نے اس موقع پر عالمی رہنماو¿ں کو باور کرایا کہ صنفی عدم مساوات دنیا بھر میں انسانی …
صنفی عدم مساوات انسانی حقوق کے لئے سب سے بڑا چیلنج بن گیا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

مزید خبریں
نیویارک۔1اکتوبر (اے پی پی): اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے گزشتہ ہفتے ہونے والے سالانہ اجلاس کے موقع پر 190 ممالک کے صدور ، وزرائ اعظم اور وزرا نے خطاب کیا تاہم ان میں صرف 9 خواتین تھیں جنہیں اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کا اعزاز ملا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوترش نے اس موقع پر عالمی رہنماو¿ں کو باور کرایا کہ صنفی عدم مساوات دنیا بھر میں انسانی حقوق کے لئے سب سے بڑا اور واحد چیلنج بن کر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین یہ محسوس کرنے میں حق بجانب ہیں کہ انہیں بین الاوقوامی فورمز پر نمائندگی کا پورا حق نہیں مل رہا۔ا±نہوں نے کوووڈ۔ 19 کی وبا کے دوران خواتین پر تشدد میں خوفناک اضافہ کو خواتین کے خلاف ایک پوشیدہ جنگ قرار دیا اور کہاکہ اس تشدد کی روک تھام کے لئے ویسے ہی عزم اور وسائل کی ضرورت ہے جیسا کہ ہم انسانی فلاح کے دیگر امور کے لئے وقف کرتے ہیں۔ خواتین کے حقوق سے متعلق بیجنگ میں ہونے والی تاریخی کانفرنس کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر جمعرات کو جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چین ، جرمنی، فرانس کے سربراہان سمیت دیگر عالمی رہنماﺅں اور نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔ بیشترسفارتکاروں نے اس امر پر زور دیا کہ دنیا کو اب اسی نوع کے ایک سخت اعلان پر اتفاق کرتے ہوئے جدوجہد کا ازسرنو آغاز کرنا چاہئے۔ فرانس میں امریکی سفیر نکولس ڈی رویویر نے کہا کہ بیجنگ کانفرنس کے 25 سال بعد ہمیں اس حوالے سے آگے بڑھنا ہو گا۔ ادھر انسانی حقوق کی امریکی تنظیم کے سربراہ مچل بیچلیٹ نے پیر کو محفوظ اسقاط حمل کے عالمی دن پر اپنے ٹویٹ میں جنسی اور تولیدی صحت سے متعلق خواتین کے حقوق کو تحفظ دینے پر زور دیا تھا۔واضح رہے کہ بیجنگ میں 1995 میں ہونے والی کانفرنس میں 189 ممالک شریک تھے جنہوں نے سیاسی ، شہری ، معاشی ، معاشرتی اور ثقافتی شعبوں میں خواتین سے صنفی بنیادوں پر ہرقسم کے امتیازی سلوک کے خاتمے کو متفقہ طور پر اپنی ترجیح قرار دیا تھا۔








