اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی): اسلام آباد۔پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کنول شوذب نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کرایہ کے افراد کے ذریعے پاور شو کر کے حکومت کو بلیک میل نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنماجمہوریت کے نام پر اپنے مفادات کے لئے کام کر رہے ہیں۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ، انہوں نے …
اپوزیشن جماعتیں کرایہ کے افراد کے ذریعے پاور شو کر کے حکومت کو بلیک میل نہیں کر سکتیں،کنول شوذب

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی): اسلام آباد۔پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کنول شوذب نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کرایہ کے افراد کے ذریعے پاور شو کر کے حکومت کو بلیک میل نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنماجمہوریت کے نام پر اپنے مفادات کے لئے کام کر رہے ہیں۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے عوامی اجتماعات اور حکومت کے خلاف احتجاج کے مطالبے کا مقصد صرف احتساب کے جاری عمل کو روکنا ہے۔کنول شوذب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف اپنے ذاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، لہذا وہ حکومت کے خلاف احتجاجی ریلیوں کے لئے ہجوم جمع کرنے میں ناکام رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ لوگ امن چاہتے ہیں اور حزب اختلاف کے عوامی مفاد کے خلاف عزائم سے بخوبی واقف ہیں۔ کنول شوذب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے وڑن اور نظریئے کے ذریعے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرے گی۔انہوں نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنما بھارتی ارادوں سے بخوبی واقف ہیں جو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوامی مفاد کے ایجنڈے کو اجاگر کرنے کی بجائے ریاست مخالف ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔کنول نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی غلط کاریوں کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے کی گئی کوششوں کے بعد معیشت اب صحیح سمت پر گامزن ہے۔








