لاگوس۔1اکتوبر (اے پی پی): عالمی ادارہ صحت نے زور دیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران معمر افراد کی بہتر دیکھ بھال اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بہتری کے لیے کوششیں کی جائیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق افریقہ کے لیے عالمی ادارہ صحت کی علاقائی ڈائریکٹر متشیدیسو موئیٹی نے بزرگوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کے …
کورونا وائرس کے دوران معمر افراد کی بہتر دیکھ بھال کے لیے کوششیں کی جائیں، عالمی ادارہ صحت

مزید خبریں
لاگوس۔1اکتوبر (اے پی پی): عالمی ادارہ صحت نے زور دیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران معمر افراد کی بہتر دیکھ بھال اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بہتری کے لیے کوششیں کی جائیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق افریقہ کے لیے عالمی ادارہ صحت کی علاقائی ڈائریکٹر متشیدیسو موئیٹی نے بزرگوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کے دوران خطے کے بزرگ افراد کو مزید محبت، صحت اور دیگر سہولیات اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ضرورت ہے اور کورونا وائرس کے باعث تحریکوں، اجتماعات پر پابندی اور سماجی فاصلوں سے معمر افراد مزیدتنہائی کا شکار ہو گئے ہیں لیکن ان سے فون پر بات چیت اور مدد سے ان کی تنہا ئی کودور کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ میں بزرگ افراد کے لیے سب سے بڑا چیلنج ان کی دیکھ بھال کے جامع طویل المدتی نظام کا کمزور ہونا، سماجی تحفظ کی سکیموں کی کمی اور پالیسی مداخل کا دائرہ کار تشکیل دینے کے لیے ناکافی ڈیٹا ہے اور 2025تک افریقہ میں معمر افراد کی تعداد67 ملین تک پہنچنے کا امکان ہے لہذا ان مسائل پر بہترین اور مناسب انداز میں قابو پانے کی ضرورت ہے۔








