پاکستان حیاتیاتی تنوع کو بہتر بنانے کیلئے عالمی برداری کی معاونت کرے گا، ملک امین اسلم

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان حیاتیاتی تنوع کو بہتر بنانے کیلئے عالمی برداری کی معاونت کرے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بائیو ڈائیورسٹی کانفرنس 2020 میں حیاتیاتی نقصانات کے خاتمہ کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے میں عالمی برداری کی معاونت کی جائے گی تاکہ …

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان حیاتیاتی تنوع کو بہتر بنانے کیلئے عالمی برداری کی معاونت کرے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بائیو ڈائیورسٹی کانفرنس 2020 میں حیاتیاتی نقصانات کے خاتمہ کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے میں عالمی برداری کی معاونت کی جائے گی تاکہ قدرت اور زمین کی تباہی کو روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی بائیو ڈائیورسٹی کانفرنس میں قدرت کے تحفظ میں توازن کیلئے مختلف حکومتوں اور یورپی یونین کے ممالک نے دس نکاتی حکمت عملی مرتب کی ہے جس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ اس کو حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔

مزید خبریں