اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ کیا گذشتہ ایک ماہ کے دوران ملک میں کوئی نیا الیکشن ہوا ہے ، جس میں دھاندلی ہوئی ، جو اپوزیشن اچانک اسمبلی سے نکل کر سڑکوں پر آنے کی بات کر رہی ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ کیا ایسا …
ایف اے ٹی ایف کے قوانین منظور ہوتے ہی اپوزیشن کی این آر او کی امید دم توڑ گئی ،اسد عمر
اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ کیا گذشتہ ایک ماہ کے دوران ملک میں کوئی نیا الیکشن ہوا ہے ، جس میں دھاندلی ہوئی ، جو اپوزیشن اچانک اسمبلی سے نکل کر سڑکوں پر آنے کی بات کر رہی ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ کیا ایسا تو نہیں ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے قوانین منظور ہوتے ہی اپوزیشن کی این آر او کی امید دم توڑ گئی ہے؟ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اب اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ اسمبلی سے تو این آر او ملنا نہیں ہے تو کیوں نہ اسے سڑکوں پر تلاش کیا جائے۔









