لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی): وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان ٹوئٹر دھاندلی میں بھی آگے نکلیں۔فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر بیگم صفدر اعوان کے ٹوئٹر اکاو ¿نٹ پر لاکھوں جعلی فالورز اچنبھے کی بات نہیں، بیگم صفدر اعوان کے 80 فیصد فالوورز جعلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5.5 ملین میں …
بیگم صفدر اعوان ٹوئٹر دھاندلی میں بھی آگے نکلیں،صوبائی وزیر اطلاعات
لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی): وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان ٹوئٹر دھاندلی میں بھی آگے نکلیں۔فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر بیگم صفدر اعوان کے ٹوئٹر اکاو ¿نٹ پر لاکھوں جعلی فالورز اچنبھے کی بات نہیں، بیگم صفدر اعوان کے 80 فیصد فالوورز جعلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5.5 ملین میں سے تقریباً 5.19 ملین فالوورز نے بیگم صفدر کا کوئی ٹوئٹ لائیک نہیں کیا، ان کے فالوورز میں سے 2.37 ملین ڈیڈ ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کیلیبری کوئین کے 1898 فالوورز نے ایک ہی دن ٹوئٹر اکاو ¿نٹس بنائے اور ان کے تقریباً 1.4 ملین ٹویٹر فالوورز کے 2سے 5فالوورز ہیں، جبکہ بیگم صفدر اعوان کے تقریباً ایک ملین فالوورز کا اپنا کوئی فالوور ہی نہیں ہے۔









