اٹک۔4اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کر نے کے لیے کو شاں ہیں۔انہوں نے ان خیا لات کا اظہار تحصیل حضرو کے گاوں یا سین،نر توپہ اور حضرو میں عوامی منصوبوں کا افتتاح کر تے ہوئے کیا۔ان کے ہمراہ اس موقع پر سما جی اور سیاسی …
وزیر اعظم عمران خان عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کر نے کے لیے کو شاں ہیں، ملک امین اسلم
اٹک۔4اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کر نے کے لیے کو شاں ہیں۔انہوں نے ان خیا لات کا اظہار تحصیل حضرو کے گاوں یا سین،نر توپہ اور حضرو میں عوامی منصوبوں کا افتتاح کر تے ہوئے کیا۔ان کے ہمراہ اس موقع پر سما جی اور سیاسی شخصیات نے بھی شر کت کی۔ملک امین اسلم نے کہا کہ اٹک،حسن ابدال اور حضرو میں واٹر ولٹر یشن پلا نٹس لگائے جارہے ہیں تا کہ عوام کو صاف پانی فراہم کیا جاسکے اور اس کے ساتھ دیگر کئی فلاحی منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔یہ منصوبے بھی جلد مکمل کر لیے جائیں گے اور عوام ان سے مستفید ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا منشو ر عوامی خدمت ہے اور ہم اس پر کا ر بند ہیں۔ضلع بھر میں تعلیم،صحت اور دیگر شعبوں میں عوامی فلا ح و بہبود کی سکیموں کی رفتار کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں اور اس ضمن میں متعلقہ افسران سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ملک امین اسلم نے اس بات کا اعادہ کیا کی ان کی ہر سانس عوامی خد مت سے معمور ہے اور وہ یہ کام عبادت سمجھ کے کر رہے ہیں۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے اپنے دورے کے دوران یاسین اور نر توپہ میں وا ٹر ولٹر یشن پلا نٹس اور سٹرک اور حضرو میں ایک ہسپتال کا افتتاح کیا۔









