لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی): پی ٹی آئی وومن ونگ کی صدر و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ڈاک نوشین حامد معراج اور رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ خواتین کو پارٹی میں نمائندگی دی ہے ، ملک کی ترقی و خوشحالی میں خواتین کا اہم رول ہے ، عوام کے مسائل کے حل کر لیے پارٹی عہدیدران آگے بڑھ کر کام کریں ،بلدیاتی انتخابات میں پی …
پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی،ڈاکٹر نوشین حامد
لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی): پی ٹی آئی وومن ونگ کی صدر و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ڈاک نوشین حامد معراج اور رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ خواتین کو پارٹی میں نمائندگی دی ہے ، ملک کی ترقی و خوشحالی میں خواتین کا اہم رول ہے ، عوام کے مسائل کے حل کر لیے پارٹی عہدیدران آگے بڑھ کر کام کریں ،بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلع و سٹی قصور کی عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پرخطاب کرتے ہوئیکیا۔ رہنمائوں کا کہنا تھاکہ (ن) لیگ فوج اور حکومت لڑانا چاہتی ہے ، لندن میں بیٹھ کر پاکستان اور ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، شریف برادران نے دن رات لوٹ مار کی اور بیرون ملک اثاثے بنائے ، (ن) لیگ کے تنخواہ دار ملازموں کاکرب پوری دنیا میں سنائی دے رہا ہے ، آل شریف سزایافتہ مجرم ہیں ، اشتہاری نواز شریف مودی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ، مودی اپنے مذموم مقاصدکیلئے استعمال کررہے ، نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی کمر میں چھراگھونپا ہے ، نوازشریف تنقید کرنے کی بجائے وطن واپس آئیں اور اپنے مقدمات کا سامنا کریں اور اپنی کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں۔









