ترکی میں چینی کا مفید نعم البدل "سٹیویا” کا پودا کاشت کیا جائے گا

194

انقرہ ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) ترکی کے ضلع ریزے کی زمین اور موسم ارجنٹائن سے درآمد شدہ پودے سٹیویا کی افزائش کےلیے موثر ثابت ہوا اور امید ہے کہ جلد ہی اس کی باقاعدہ کاشت شروع کر دی جائے گی ۔لاطینی امریکی ممالک اور چین میں موجود پودے سٹیویا سے حاصل ہونے والی شکر کا استعمال دنیا میں عام ہوتا جا رہا ہے۔ ترکی میں ارجنٹائن سے درآمد شدہ اس پودے کی نشونما کے لئے تجربات کیے گئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ ترکی کے ضلع ریزے کی زمین اور موسم اس پودے کی افزائش کے لئے موثر ثابت ہوا اور امید ہے کہ جلد ہی اس پودے کی باقاعدہ کاشت شروع کر دی جائے گی