ملک کے 103 اضلاع میں 3ہزار 497 مقامات پر مارٹ لاک ڈاون کیا گیا ہے ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس میں بریفنگ

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کا اجلاس منگل کو وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبوں کے چیف سیکرٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔فورم کو آگاہ کیا گیا کہ پورے ملک میں 103 اضلاع میں 3ہزار 497 سمارٹ لاک ڈاو¿ن نافذ کیے گئے ہیں۔فورم کو بتایا گیا کہ 52 فیصد …

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کا اجلاس منگل کو وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبوں کے چیف سیکرٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔فورم کو آگاہ کیا گیا کہ پورے ملک میں 103 اضلاع میں 3ہزار 497 سمارٹ لاک ڈاو¿ن نافذ کیے گئے ہیں۔فورم کو بتایا گیا کہ 52 فیصد کورونا ٹیسٹ ٹریس ، اور قرنطینہ (ٹی ٹی کیو) حکمت عملی کے تحت کیے گئے ہیں۔وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اس وائرس کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں بہت سی قیمتی جانوں کو بچایا گیا ہے۔ اب تک ہم نے بحیثیت قوم اور تمام اسٹیک ہولڈرز نے صحیح اقدامات کیے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاو¿ کے خلاف کامیابی میں اب تک لوگوں کا فعال ردعمل کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستانی عوام نے نہ صرف خود کی حفاظت کے لئے بلکہ دوسروں کی حفاظت اور خیریت کو یقینی بنانے کے لئے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے لئے بڑی پختگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسد عمر نے میڈیا کو اس وائرس کے حوالے سے عوام تک موثر پیغام رسانی پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستانی عوام اور میڈیا دو اہم ستون ہیں جس نے اس وائرس کے پھیلاو¿ کے خلاف کوششوں کو کامیاب بنایا۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ ملک میں ممکنہ طور پر کورونا کی دوسری لہر کو چیک کرنے کے لئے اس وائرس کے پھیلاو¿ کے رسک کو کم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کل این سی سی کے اجلاس کی روشنی میں ماسک پہننے اور صحت کے رہنما خطوط پر عمل کرنے سمیت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ چیف سکریٹری سندھ نے فورم کو آگاہ کیا کہ ہم تعلیمی اداروں اور میرج ہالز کی نگرانی کر رہے ہیں اور این سی او سی کے ذریعہ جاری کردہ صحت کی ہدایات کے مطابق انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ چیف سکریٹری کے پی نے فورم کو بتایا کہ ہم نے کووڈ۔19 پروٹوکول کی خلاف ورزی پر کچھ ریستوران اور شادی ہالز کے خلاف انتظامی اقدامات اٹھائے ہیں۔ چیف سکریٹری بلوچستان نے فورم کو آگاہ کیا کہ این سی او سی ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی پر عمل کرنے کی وجہ سے بلوچستان میں کوویڈ کیسز میں کمی کے حوالے سے بہتری آرہی ہے