پی ڈی ایم) کی قیادت اپنے سیاسی مقاصد کے لئے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت اپنے سیاسی مقاصد کے لئے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے ، لیکن اپوزیشن اتحاد کی قیادت کو کووڈ 19 کی صورتحال پر غور کرنا چاہیے۔منگل کو صدر مملکت نے نجی ٹی وی چینل کے ایک ٹاک شو …

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت اپنے سیاسی مقاصد کے لئے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے ، لیکن اپوزیشن اتحاد کی قیادت کو کووڈ 19 کی صورتحال پر غور کرنا چاہیے۔منگل کو صدر مملکت نے نجی ٹی وی چینل کے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ریاستی اداروں کو بدنام کرنے سے باز رہنا چاہیے وہ اس طرح کر کے ملک دشمنوں کو خوش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں ان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ملک دشمنوں کا آلہ کا ر نہ بنیں ۔نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ، صدر نے کہاکہ عدالتوں نے ان کے خلاف کچھ مقدمات کا فیصلہ کیا ہے جب کہ کچھ زیر التواء ہیں ، اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو ان کا سامنا کرنے کے لئے واپس آنا ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو بھی نواز شریف کے ضامن ہونے کی حیثیت سے اپنا مؤقف واضح کرنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے حامیوں کو اپنے قائدین کوجمہوری اصولوں کا ادراک کرانا ہوگا ، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ وہ ’پنجابی کارڈ‘ استعمال کررہے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے مابین بات چیت کچھ امور پر ممکن ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف قوانین کو مزید مستحکم کرنا چاہئے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کو صرف کچھ لوگوں کی خواہش پر کمزور نہیں کیا جاسکتا۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں ، صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئیں ، جو معاشی بدلاؤ سے ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ان معاشی حالات کا جائزہ لیں جو حکومت نے وراثت میں حاصل کی تھیں ۔ڈاکٹر علوی نے کہا کہ ادائیگی کے توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں وسیع پیمانے پر خلا موجود ہے ، لیکن حکومت نے ان امور پر قابو پالیا ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ضروریات کو پورا کرنے کی بھی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کووڈ انیس پر کامیابی کے ساتھ قابو پانے کے لئے تازہ ترین کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ اس کے برعکس ، بھارت میں ، روزانہ 98،000 کیسزسامنے آ رہے ہیں اور ان کی معیشت میں 23 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔صدر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خوراک کی قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ،بنڈل جزیروں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ، انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین افہام و تفہیم پیداہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جزیروں کی ترقی سے ملک کا تشخص بہتر ہونے اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں