اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں ‘ وہ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کی سیاست کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 22 سالہ جدوجہد کے بعد جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئے۔ وہ لوگوں کو درپیش مسائل حل کرکے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ منگل کو نجی …
نواز شریف اور مریم نواز کا جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے،اپوزیشن کی تحریک غصے اور مایوسی کا اظہار ہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں ‘ وہ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کی سیاست کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 22 سالہ جدوجہد کے بعد جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئے۔ وہ لوگوں کو درپیش مسائل حل کرکے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کے دوران جمہوریت کے نعرے لگا کر اپنے سیاسی فوائد حاصل کر تی ہے۔اپوزیشن کی تحریک غصے اور مایوسی کا اظہار ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں ان کے اپنے سینئر رہنمائوں کو موقع نہیں دیا گیا۔ یہ دونوں پارٹیاں بغیر کسی جمہوری ڈھانچے کے چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ پارٹی میں جمہوریت کی بات کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نااہل نواز شریف اور مریم نواز الیکشن کے لئے تیار ہیں اور نہ ہی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی برطانوی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے۔ وہاں کے قانون کے مطابق برطانیہ کے لئے نواز شریف کو رکھنا مشکل ہوگا۔ جنوری سے پہلے میاں نواز شریف واپس آئیں گے۔ اپوزیشن کے پاس حکومت بدلنے کے لئے عوامی حمایت حاصل نہیں ہے۔ نواز شریف خود تو بیرون ملک بیٹھ کر شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے کارکن یہاں جیل چلے جائیں۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے قومی اداروں کا مذاق اڑایا اور حملہ کیا ۔ عوام ،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی ریلیوں اور دھرنوں کو سپورٹ نہیں کریں گے۔








