انڈین پریمیئر لیگ، ممبئی انڈینز 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست

138

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):13ویں انڈین پریمیئر لیگ دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز ، دہلی کیپٹلز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیموں نے یکساں 10،10 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں ۔ آئی پی ایل میں کھیلے جاچکے 29میچز کے بعد دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز ، دہلی کیپٹلز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں 7 ،7میچز کھیل چکی ہیں اور 5 ،5میچز جیت چکی ہیں جبکہ 2 ،2میچز میں انہیں شکست ہوئی ، یوں دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز ، دہلی کیپٹلز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں بالترتیب 10،10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔اسی طرح کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور سن رائزرز حیدرآباد ، چنائی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کی ٹیمیں 6،6 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں ، چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ کنگز الیون پنجاب کی ٹیم اب تک 7میچز کھیل چکی ہےاور اس کو 6میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور صرف ایک میں فتح حاصل ہوئی اور یوں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے 8ویں نمبر پر ہے ۔