اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عوام نے احتیاط کا دامن نہ تھاما تو آنیوالے دن کورونا کے حوالے سے خطرناک ہوسکتے ہیں، وبادوبارہ سر اٹھارہی ہے ، اس وقت انتہائی احتیا ط کی ضرورت ہے ۔ این سی او سی میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 19اموات ہوئیں یہ اگست کے بعد …
عوام نے احتیاط کا دامن نہ تھاما تو آنیوالے دن کورونا کے حوالے سے خطرناک ہوسکتے ہیں ، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی این سی او سی میں میڈیا بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عوام نے احتیاط کا دامن نہ تھاما تو آنیوالے دن کورونا کے حوالے سے خطرناک ہوسکتے ہیں، وبادوبارہ سر اٹھارہی ہے ، اس وقت انتہائی احتیا ط کی ضرورت ہے ۔ این سی او سی میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 19اموات ہوئیں یہ اگست کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ اموات تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شہروں جس میں اسلام آباد، کراچی ، گلگت بلتستان ، حیدر آباد ،ملتان شامل ہیں، میں کیسز کی تعداد بڑھی ہے ۔جس سے واضح ہوتا ہے کہ ہمیں ابھی احتیاط کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انفرادی اور اجتماعی طور پر ذمہ داری ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، ماسک پہنیں ، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں ، ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور ہجوم والی جگہ پر جانے سے گریز کریں ۔ انہوں نے دکانداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نو ماسک ، نوانٹری کو حقیقی طور پر نافذ کریں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں کافی حد تک ایس او پیز کو فالو کیا جارہا ہے ۔ جہاں ان ایس او پیز کو فالو نہیں کیا جارہاہم اس پر عملدرآمد کرانے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حالات اگر اسی طرح رہے تو خطرہ ہے کہ آنیوالے دنوں میں جہاں ہمیں کاروبار زندگی بند کرنا پڑے گا وہاں سماجی زندگی پر بھی اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ہماری کوششوں کی معترف ہے خدانخواستہ اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو حالات خراب ہوسکتے ہیں اس لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے ۔








