خصوصی افراد کے لیے بنائی گئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا مقصد خصوصی افراد اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی مشکلات کو دور کرنا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کی کے لیے بنائی گئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا مقصد خصوصی افراد اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی مشکلات کو دور کرنا اور انہیں قومی دھارے میں لانے کے لیے ایوان میں موثر قانون سازی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی تاریخ میں پہلی دفعہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی …

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کی کے لیے بنائی گئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا مقصد خصوصی افراد اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی مشکلات کو دور کرنا اور انہیں قومی دھارے میں لانے کے لیے ایوان میں موثر قانون سازی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی تاریخ میں پہلی دفعہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار خصوصی افراد کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جو بدھ کی سہ پہر پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ سپیکر نے کہا کہ موجودہ حکومت معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو قومی دھارے میں لانے کے لیےخصوصی اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اور ہماری تھوڑی سی توجہ اور حوصلہ افزائی انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنا سکتی ہے اور وہ ملکی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار داد کر سکتے ہیں ۔ اسپیکر نے چار ارکان قومی اسمبلی پر مشتمل ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو فلاحی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ملکر خصوصی کمیٹی کے TORsمرتب کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی خصوصی ٹاسک اورینٹیڈ ہو گی اور خصوصی کمیٹی برائے زرعی مصنوعات اور پاک۔افغان فرینڈ شپ گروپ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے طرز پر کام کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کرےگی۔ انہوں نے خصوصی افراد کی فلاح کے لیے کام کرنے والے فلاحی اداروں کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اخوات فاؤنڈیشن کے قصور اور شیخوپورا میں قائم فلاحی اداروں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے لیے قانون سازی کو عمل میں لانے کے لیے فلاحی تنظیموں کی تکنیکی معاونت اہم ثابت ہو سکتی ہے ۔ اجلاس کے شرکاء نے پسے ہوئے طبقات خصوصاً خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوشوں کو سراہا ۔ اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی محترمہ ضل ہماء، محترمہ فرخ خان، محترمہ سائرہ بانو ، محترمہ روبینہ عرفان ،سید علی نواز شاہ ، آفتاب جہانگیر ، محترمہ شاہین ناز سیف اللہ اور اخوت فاؤنڈیشن، سائیٹ سیور انٹرنیشنل، خبیب فاؤنڈیشن، خصوصی ٹاسک ایکسچینج پروگرام کے نمائندوں نے شرکت کی۔