راولپنڈی۔21اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے چھمب سیکٹر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، انہیں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افسران اور …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لائن آف کنٹرول کے چھمب سیکٹر پر اگلے مورچوں کا دورہ

مزید خبریں
راولپنڈی۔21اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے چھمب سیکٹر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، انہیں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسلسل نگرانی اور قابل ذکر آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔ انہوں نے فوجیوں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزیوں سے متاثرہ مقامی آبادی کی ہر ممکن مدد کریں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ثابت قدم رہیں ، اپنے فرائض انتہائی خلوص اور لگن سے نبھائیں۔کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اس موقع پر آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔








