اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزنز پورٹل نے حقیقی معنوں میں عام شہریوں کو بااختیار بنا دیا ہے،تمام شہری اپنی شکایات کے ازالے کے لئے اس سہولت سے استفادہ کریں۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان سٹیزنز پورٹل پر لوگوں کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیٹیزن پورٹل پر بھجوائی …
پاکستان سٹیزنز پورٹل نے حقیقی معنوں میں عام شہریوں کو بااختیار بنا دیا ہے،وزیراعظم عمران خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزنز پورٹل نے حقیقی معنوں میں عام شہریوں کو بااختیار بنا دیا ہے،تمام شہری اپنی شکایات کے ازالے کے لئے اس سہولت سے استفادہ کریں۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان سٹیزنز پورٹل پر لوگوں کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیٹیزن پورٹل پر بھجوائی گئی 26لاکھ شکایات میں سے 24 لاکھ حل ہوچکی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ5 لاکھ 91 ہزار شکایات کنندگان نے پورٹل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔








