سینیٹ کا اجلاس (کل) صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):سینیٹ کا اجلاس (کل) جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر آصف کرمانی تقریر کے لئے اٹھے تو حکومتی رکن نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ چیئرمین نے گنتی کرائی تو صرف 23 ارکان ایوان میں موجود تھے۔ چیئرمین نے گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کی جس کے بعد گنتی کرائی گئی تو بھی …

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):سینیٹ کا اجلاس (کل) جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر آصف کرمانی تقریر کے لئے اٹھے تو حکومتی رکن نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ چیئرمین نے گنتی کرائی تو صرف 23 ارکان ایوان میں موجود تھے۔ چیئرمین نے گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کی جس کے بعد گنتی کرائی گئی تو بھی کورم پورا نہ ہو سکا جس پر اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔