ایس ایم ایز کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، اس لئےچھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لئے ٹیکس کے نظام کو سہل بنانے کی اہمیت پر خصوصی طور پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایم ایز کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، اس لئےچھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وہ جمعرات کو یہاں ایف بی آر …

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لئے ٹیکس کے نظام کو سہل بنانے کی اہمیت پر خصوصی طور پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایم ایز کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، اس لئےچھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وہ جمعرات کو یہاں ایف بی آر اور ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود نے وزیرِ اعظم کو ایف بی آر اور ٹیکس نظام میں اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لئے ٹیکس بیس میں اضافہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو جدید خطوط پر استوار کرنا حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ایف بی آر اور ٹیکس کے نظام میں ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے تاکہ اس نظام کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ٹیکس گزاروں پر عائد مختلف ٹیکسوں پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ غیر ضروری ودہولڈنگ ٹیکسز کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کے لئے نظام خصوصاً گوشواروں کا نظام آسان بنایا جائے۔