پاکستان 729 ملین ڈالر کا سرپلس اکائونٹ برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گیا ہے، شہریار آفریدی

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں کے اکائونٹ خسارہ کے بعد پاکستان بالآخر پہلی سہ ماہی کے لئے 729 ملین ڈالر کا سرپلس اکائونٹ برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ جمعرات کو اس حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ برآمدات میں 29 فیصد اور ترسیلات میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ امریکی ڈالر …

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں کے اکائونٹ خسارہ کے بعد پاکستان بالآخر پہلی سہ ماہی کے لئے 729 ملین ڈالر کا سرپلس اکائونٹ برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ جمعرات کو اس حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ برآمدات میں 29 فیصد اور ترسیلات میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ امریکی ڈالر کی قدر میں بھی نمایاں کمی ہو چکی ہے۔ یہ تمام چیزیں معاشی بحالی کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الحمد اﷲ پاکستان دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہو چکا ہے۔