کراچی ۔22اکتوبر (اے پی پی):کشمیر میڈیا سروس کے ایگزیکٹو شیخ تجمل الاسلام نے کہا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے ہندوستان کاحصہ بنانے کے جارحانہ اقدام سے کشمیر کا معاملہ مزید اجاگر ہوا ہے اور دنیا ہندوستان کے اس اقدام پر سخت تشویش ظاہر کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ''اے پی پی'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں …
مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کر کے اسے ہندوستان کا حصہ بنانے کے جارحانہ اقدام سے کشمیر کا معاملہ مزید اجاگر ہوا ہے،شیخ تجمل الاسلام

مزید خبریں
کراچی ۔22اکتوبر (اے پی پی):کشمیر میڈیا سروس کے ایگزیکٹو شیخ تجمل الاسلام نے کہا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے ہندوستان کاحصہ بنانے کے جارحانہ اقدام سے کشمیر کا معاملہ مزید اجاگر ہوا ہے اور دنیا ہندوستان کے اس اقدام پر سخت تشویش ظاہر کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دنیا میں کشمیر کے تنازعہ کے حل کا مطالبہ پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے کشمیر کے بارے میں موقف کو اقوام عالم تسلیم کرتا ہے۔ شیخ تجمل الاسلام نے کہا کہ ہندوستان اپنے اقدامات کی وجہ سے پوری دنیا میں رسوا ہورہا ہے۔








