ملتان ۔21اکتوبر (اے پی پی):سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنی منزل کے قریب ہیں ‘مجھے یقین ہے کہ آزادی کشمیر کا خواب میں اپنی زندگی میں پورا ہوتا دیکھوں گ‘کشمیریوں کو آزادی ضرورملے گی اوران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر1947وہ دن ہے جب ہندوستان کی فوج نے …
اپنی زندگی میں کشمیر کی آزادی ضرور دیکھوں گا‘جاوید ہاشمی

مزید خبریں
ملتان ۔21اکتوبر (اے پی پی):سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنی منزل کے قریب ہیں ‘مجھے یقین ہے کہ آزادی کشمیر کا خواب میں اپنی زندگی میں پورا ہوتا دیکھوں گ‘کشمیریوں کو آزادی ضرورملے گی اوران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر1947وہ دن ہے جب ہندوستان کی فوج نے کشمیر پر قبضہ کیا۔اس کے بعد 5اگست2019کو کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی ختم کردی گئی۔ آرٹیکل 370کے تحت شیخ عبداللہ نے ایک معاہدے کے تحت بھارت کو کشمیر میں اپنا پرچم لہرانے کی اجازت دی تھی اورنیشنل کانگریس بھارت کے ساتھ کھڑی تھی۔اب یہ رشتہ بھی ٹوٹ چکا ہے۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کشمیر سے زیادہ مضبوط کوئی اور مقدمہ نہیں ۔کشمیریوں نے اپنی آزادی کے لیے خون کی ندیاں بہادیں ۔میں سلام پیش کرتا ہوں مقبول بٹ اور برہان وانی جیسے کشمیری نوجوانوں کو جنہوں نے اپنی جانیں قربان کرکے یہ مسئلہ دوبارہ زندہ کردیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جب بھی سیاسی عدم استحکام پیدا ہوتا ہے یہ مسئلہ پس پشت چلا جاتا ہے۔پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر جتنی یکسو ہے کسی اور مسئلے پر نہیں اور مجھے اسی لئے یقین ہے کہ میں اپنی زندگی میں کشمیریوں کی آزادی ضرور دیکھوں گا۔








