وزیر مملکت عابد شیر علی کا توجہ دلاﺅ نوٹس کا جواب

111

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بجلی کمپنیوں کو باقاعدگی کے ساتھ ادائیگیاں کر رہی ہے، عدم ادائیگی کی وجہ سے کوئی بھی پلانٹ بند نہیں ہوا، گھریلو صارفین سے 350 سے 400 ارب روپے وصول کئے ہیں۔ چاروں صوبوں، فاٹا، کے الیکٹرک اور آزاد کشمیر کے ذمہ 331 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر عتیق شیخ کے توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گردشی قرضے کو ایک خاص حد تک محدود کر دیا ہے۔ موجودہ حکومت کے دور میں باقاعدگی کے ساتھ بجلی کمپنیوں کو ادائیگی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ان کی پیداوار برقرار ہے۔ پی ایس او کو بھی ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ میٹرنگ کا نظام متعارف کرانے سے وصولی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے