کشمیریوں کا خون را ئیگاں نہیں جائے گا، انہی قطروں سے امید کی کرن پیدا ہو گی ، شہریار آفریدی

75

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا خون را ئیگاں نہیں جائے گا، انہی قطروں سے امید کی کرن پیدا ہو گی – ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں بلیک ڈے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیری عوام پر کرفیو کے دوران جو مظالم ڈھا رہی ہے ان کا جواب ایک دن ضرور دینا پڑے گا ، ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے -پی این سی اے نے یوم سیاہ منانے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے دن بھر ثقافتی سرگرمیاں منعقد کیں جس میں پیپٹ شو، تقریریں، ٹیبلو اورتصویری نمائش شامل تھی – نوجوان طلباء نے کشمیری عوام کی بھارتی حکمت عملی اور دباؤ کو مہارت کے ساتھ بے نقاب کیا – خاص طور پر سال بھر کے دوران لاک ڈاؤن جو اب بھی جاری ہے جس پر انہوں نے کشمیری شہدا کو خراج تحسین پیش کیا – حاضرین کی طر ف سے بھر پور پزیرائی حاصل کی- اس پروگرام کے اختتام کے لئے پی این سی اے نے ” امید کی کرن” کے عنوان سے ایک مائم شو پیش کیا – بھارتی فورسز کے مظالم اور کشمیری عوام کی حالت زار پر روشنی ڈالی گئی ۔