سیالکوٹ۔31اکتوبر (اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان عثمان ڈار کی زیر صدارت تحصیل کونسل کمیٹی روم برقلعہ میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو،ایس ڈوبلیو ایم سی، پی ایچ اے اور پیسسپ کے مختلف اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں رہنما پاکستان تحریک انصاف عامر ڈار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومیر محمد نواز، ایم ڈی سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کریم بخش، چیئرمین پی ایچ اے ذوالفقار بھٹی،میاں اعجاز، مہر کاشف, اجمل بٹ سمیت متعلقہ محکموں کے مقامی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔معاون خصوصی وزیر اعظم عثمان ڈار نے کہا کہ شہریوں کو اعلیٰ اور معیار میونسپل سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس امر کو یقینی بنانے کیلئے میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور سیالکوٹ ویسٹ مینجممٹ کمپنی کو اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دینے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ محکموں کا کارکردگی بارے عوام سے فیڈ بیک لیا جائے گا اور عوامی رائے کی بنیاد پر اداروں کی کارکردگی کو چانچا جائے گا۔ انہوں نے سیالکوٹ ویسٹ کمپنی کے مقامی حکام کو ہدایت کہ وہ اتوار کے روز بھی کوڑا لفٹنگ کا آغاز کریں۔ اجلاس میں ضلع سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔