اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بوسنیا ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چیئرمین شفیق جعفر ووچ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کے بنیادی قومی مفاد کے معاملات پر باہمی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور سیاست، معیشت، ثقافت، دفاع اور عوامی سطح پر رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بوسنیا ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چیئرمین شفیق جعفر ووچ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بوسنیا ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چیئرمین شفیق جعفر ووچ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کے بنیادی قومی مفاد کے معاملات پر باہمی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور سیاست، معیشت، ثقافت، دفاع اور عوامی سطح پر رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے بوسنیا کی پریذیڈنسی کے چیئرمین کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی کو ٹھوس تعاون میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوسنیا کی پریذیڈنسی کے چیئرمین کے دورہ سے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ صدر مملکت نے بوسنیا کی پریذیڈنسی کے چیئرمین کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ 5 اگست 2019ءکے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جارحانہ رویہ علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ دونوں صدور نے ایک دوسرے کے بنیادی قومی مفاد کے معاملات پر باہمی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ پاکستان اور بوسنیا ہرزگووینا کو باہمی مفاد کے شعبوں میں مل کر کام جاری رکھنا چاہئے۔ بوسنیا کی پریذیڈنسی کے چیئرمین کی خدمات کے اعتراف میں صدر مملکت نے ایک خصوصی اور پروقار تقریب میں انہیں نشان پاکستان کا ایوارڈ عطا کیا۔ بعد ازاں صدر مملکت نے بوسنیا کی پریذیڈنسی کے چیئرمین اور ان کے وفد کے اعزاز میں ضیافت بھی دی۔








