اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ حکومت نےدانش مندانہ پالیسیوں کے باعث ملک کی معیشت کوبحال اور ترقی و خوشحالی کے راستے پرگامزن کیاہے۔جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو سال کے دوران زندگی کے تقریباً تمام شعبوں میں نمایاں معاشی پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔شہبازگل نے کہا کہ …
عوام جانتے ہیں حزب اختلاف گذشتہ تین دہائیوں سے ملک کی دولت لوٹنے میں مصروف تھی،شہباز گل
اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ حکومت نےدانش مندانہ پالیسیوں کے باعث ملک کی معیشت کوبحال اور ترقی و خوشحالی کے راستے پرگامزن کیاہے۔جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو سال کے دوران زندگی کے تقریباً تمام شعبوں میں نمایاں معاشی پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔شہبازگل نے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لئے رجوع کر رہی ہیں جو وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے عین مطابق ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں توانائی اور معیشت کے شعبوں میں بحران وراثت میں ملےلیکن اب اس کی بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ خطے کے عوام کو وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں پر اعتمادہے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن )کی رہنما مریم نواز شریف اور ان کے والد کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ خود کو بے قصور ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کرپشن کے ذریعہ جمع کی گئی دولت کوبچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ نواز شریف کو لندن سے واپس آنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز شریف انقلابی نہیں جھوٹ بولنے کی عادی ہیں اور وہ عوامی اجتماع میں گلگت بلتستان کے عوام کو متاثر کرنے میں ناکام ہوئی ہیں ۔ شہباز گل نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا تھا ۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ حزب اختلاف گذشتہ تین دہائیوں سے ملک کی دولت لوٹنے میں مصروف تھی لیکن اب وہ پاکستان کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کا الزام دوسروں پر عائد کر رہی ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے زیر قیادت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔









