اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر محمد ناصر مرزا کی سربراہی میں وفد نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ وفد نے وفاقی وزیر اسد عمر کو مختلف کاروباری اداروں کو درپیش مسائل اور خصوصی اقتصادی زون میں بزنس کمیونٹی کی شمولیت سے متعلق سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ …
وفاقی وزیر اسد عمر سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر محمد ناصر مرزا کی سربراہی میں وفد نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ وفد نے وفاقی وزیر اسد عمر کو مختلف کاروباری اداروں کو درپیش مسائل اور خصوصی اقتصادی زون میں بزنس کمیونٹی کی شمولیت سے متعلق سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر محمد ناصر مرزا اور تمام قیادت کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور تاجر برادری کے مفادات کو فروغ دینے پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی کوششوں کو سراہا ۔ وفاقی وزیر نے وفد کی جانب سے دی جانے والی مختلف سفارشات پر مناسب غور کی یقین دہانی کرائی۔ اسد عمر نے وفد سے ملک کے نسبتاً کم ترقی یافتہ علاقوں میں سرمایہ کاری کرنے اور مقامی انڈسٹری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔








