لاہور۔6نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے ذاتی مخالفت نہیں ہے بلکہ یہ نظریے کا فرق ہے ۔ اپوزیشن حکومت کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈہ کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ اسی طرح ہے جیسے اصلی برانڈ کو جعلی کا لیبل لگا کر بدنام کیاجائے اور جعلی برانڈ کو صرف مارکیٹنگ …
نوجوانوں کی صلاحیتوں پر مکمل یقین‘ انہیں مثبت سمت دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
لاہور۔6نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے ذاتی مخالفت نہیں ہے بلکہ یہ نظریے کا فرق ہے ۔ اپوزیشن حکومت کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈہ کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ اسی طرح ہے جیسے اصلی برانڈ کو جعلی کا لیبل لگا کر بدنام کیاجائے اور جعلی برانڈ کو صرف مارکیٹنگ کے ذریعے اصلی بنا کر پیش کیا جائے۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے اور انکی توانائیوں کو مثبت سمت دینے کی ضرورت ہے۔ حکومت کے تمام محکمہ جات کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کیلئے انکی مدد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارمعاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی پی آر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیر انور ، ڈی جی پی آر ڈاکٹر اسلم ڈوگر اورمتعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنااس حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ کسی بھی نظام میں جواب دہی کا عمل نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ محکمہ اطلاعات حکومت پنجاب کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ڈی جی پی آر کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں اورمحکمہ اطلاعات کے نمائندوں کی استعدکار میں اضافے کیلئے تربیتی پروگرامز لا رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے تمام محکمہ جات اور ڈویژن و ضلع کی سطح پر حکومتی کارکردگی کو اجاگر کرنے کیلئے افسران کی کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی کارکردگی کو عوام کے سامنے لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔








