عمرہ زائرین کے لیے کھانے کی تیاری میں احتیاطی تدابیر

مکہ۔8نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے کھانے سخت حفاطتی انتظامات میں تیار کیے جا رہے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کے کھانوں کی تیاری کے حوالے سے کچن کا ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں دکھایا گیاہے کہ عمرہ زائرین کے لیے کھانے کی تیاری میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔وزارت حج وعمرہ …

مکہ۔8نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے کھانے سخت حفاطتی انتظامات میں تیار کیے جا رہے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کے کھانوں کی تیاری کے حوالے سے کچن کا ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں دکھایا گیاہے کہ عمرہ زائرین کے لیے کھانے کی تیاری میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔وزارت حج وعمرہ نے بتایا کہ آئسولیشن کے دوران کھانوں کی تیاری اور اس سلسلے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سحت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بییرون ممالک سے عمرہ زائرین کے پہلے قافلے پاکستان اور انڈونیشیا سے جدہ پہنچے تھے۔ تین دن آئسولیشن میں گزارنے کے بعد انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔