وزیر اعظم عمران خان عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں ، عمران خان نے آپ کی 72 سالہ محرومی دور کرکے عبوری صوبے کا اعلان کیا ہے، علی امین گنڈاپور

سکردو۔8نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی آصف زرداری اورنوازشریف سے کوئی جنگ نہیں ، وہ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ووٹ آپ کے پانچ سال کی ترقی کا فیصلہ کرتاہے،عمران خان نے آپ کی 72 …

سکردو۔8نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی آصف زرداری اورنوازشریف سے کوئی جنگ نہیں ، وہ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ووٹ آپ کے پانچ سال کی ترقی کا فیصلہ کرتاہے،عمران خان نے آپ کی 72 سالہ محرومی دور کرکے عبوری صوبے کا اعلان کیا، وزیراعظم عمران خان عادم آدمی کے مسائل کو سمجھتے ہیں،عمران خان غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے خیبر پختونخوامیں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قراردیا،خیبر پختونخوا کی حکومت میں عمران خان نے جہیزکی لعنت ختم کی،خیبرپختونخواحکومت نے صحت انصاف کارڈصوبے کے ہر خاندان کودیا، آپ کوایک عظیم لیڈرملاہے اب فیصلہ آپ لوگوں نے کرناہے۔صدارتی انتخابات میں امریکی عوام نے امید، اتحاداورشائستگی کاانتخاب کیا۔ علی آمین گنڈاپور نے کہاکہ زرداری ایک سینما کے مالک تھے،پیسہ لوٹ کر اربوں کے مالک بن گئے ،انہوں نے اپنے بچوں کے لئے کھربوں روپے کے محلات بنا لئے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو ان کے اپنے لوگوں نے مسترد کیا، پی ڈی ایم فوج اور اداروں کیخلاف ہے،جو فوج اور اداروں کا وفادار نہیں وہ پاکستان کا وفادار نہیں جس کی قربانیوں کو بھارت کی دوستی میں ضائع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ کرپشن سے پیسہ لوٹ کر بلاول بھٹو اور مریم نواز کے اکاوئنٹ میں کھربوں روپے ڈالے گئے ہیں۔