جانوں کا نذرانہ پیش کرکے بھی ناموس رسالت کا تحفظ کریں گے، فرانس نےامن عالم کو تباہ کرنے کی راہ ہموارکی ہے۔ پیر نورالحق قادری کا قومی میلاد النبیﷺ کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وفاقی زیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ناموس رسالت کا تحفظ کریں گے، فرانس نے توہین رسالت کی سازش کی اجازت دےکر امن عالم کو تباہ کرنے کا راستہ ہموار کیا ہے۔ ان خیلات کا اظہار انہوں نے ملاگوری میں قومی میلاد النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ …

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وفاقی زیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ناموس رسالت کا تحفظ کریں گے، فرانس نے توہین رسالت کی سازش کی اجازت دےکر امن عالم کو تباہ کرنے کا راستہ ہموار کیا ہے۔ ان خیلات کا اظہار انہوں نے ملاگوری میں قومی میلاد النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ماربل چوک میں سالانہ قومی میلادالنبی کانفرنس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ممتاز عالم دین علامہ محمد عدنان قادری. پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حاجی امیر محمد خان آفریدی زکواة کمیٹی کے چئیرمین مولانا احسان اللہ جنیدی، ملک عبدالمنان ملاگوری، ملک فضل مولا، حاجی اشرف آفریدی، ناظم اعلیٰ حاجی حکیم خان شینواری مولانا حکیم حیات قادری، مولانا واسع اللہ قادری، نعت خواں نورحبیب شینواری کے علاوہ دیگر علما کرام اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ملاگوری میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں منعقدہ قومی میلادالنبی کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری اور علامہ محمد عدنان قادری نے کہا کہ علاقے میں جشن عید میلاد النبیﷺ کا انعقاد خوش آئندہے، حضرت محمد ﷺکے ساتھ محبت کا رشتہ قیامت تک جاری رہے گا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اس سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ انہوں نے کہا اسلامی ممالک میں دو عظیم قائدین ترک صدر طیب اردگان اور وزیر اعظم عمران خان نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف سب سے پہلے بھرپور آواز اٹھائی اور تمام مسلم ممالک کو گستاخانہ خاکوں پر خطوط بھی بھجوائے جوکہ فخر کا مقام ہے اور آئندہ بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ حضرت محمدﷺ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور ان کی تعلیمات پر عمل ہونا دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف اسمبلی کے فلور پر پارلیمنٹ نے یک زبان ہوکر بھرپور آواز اٹھائی ہے اور فرانس حکومت کی اس گھٹیا حرکت کی بھرپور مذمت کی ہے اور تمام ممالک میں اس کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبیﷺکی محافل میں سالانہ 7 ارب بار درود شریف کا نظرانہ پیش کرنا اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ ہم سب سچے عاشق رسول ہیں اور حضرت محمدﷺکے ساتھ عشق اور محبت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ ضلع خیبر ملاگوری قوم کے مشران، علماکرام اور عوام نے ہمیشہ ہمارے خاندان کو عزت دی اور علاقے میں جشن عید میلاد النبیﷺکی محافل کے انعقاد پر ان کے شکر گزار ہیں محفل میلاد کے اختتام پر پاکستانکی سلامتی امت مسلمہ کی اتحاد اور علاقے کے امن کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔