پشاور۔8نومبر (اے پی پی):سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کاحقیقی تصورپیش کرتے ہوئے پانچویں جماعت سے لیکرنویں جماعت تک تعلیمی نصاب میں حضرت محمدۖ کی سیرت شامل کرنے کی ہدایت کی ہے،حکو مت میں وہ تمام اقدامات کررہی ہے جوماضی میں نام نہاددینی جماعتوں کے دوراقتدارمیں نہیں کئے گئے،سود کیخلاف قانون پاس کرنااورمساجد میں سولرسسٹم لگانابھی پاکستان تحریک انصاف حکومت کی مرہون منت ہے،موجودہ حکومت …
پی ٹی آئی حکو مت وہ اقدامات کررہی ہے جونام نہاددینی جماعتوں کے دوراقتدارمیں نہیں کئے گئے،اسدقیصر

مزید خبریں
پشاور۔8نومبر (اے پی پی):سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کاحقیقی تصورپیش کرتے ہوئے پانچویں جماعت سے لیکرنویں جماعت تک تعلیمی نصاب میں حضرت محمدۖ کی سیرت شامل کرنے کی ہدایت کی ہے،حکو مت میں وہ تمام اقدامات کررہی ہے جوماضی میں نام نہاددینی جماعتوں کے دوراقتدارمیں نہیں کئے گئے،سود کیخلاف قانون پاس کرنااورمساجد میں سولرسسٹم لگانابھی پاکستان تحریک انصاف حکومت کی مرہون منت ہے،موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی واحدحکومت ہے جوپسماندہ طبقے کواوپرلانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوارکے روزیونین کونسل بٹاکاراضلع صوابی میں گورنمنٹ پرائمری سکول اور پیہورہاملیٹ روڈکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسدقیصرنے کہاکہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کابھی وہ واحدلیڈرہے جنہوں نے اقوام متحدہ میں حضرت محمدۖ کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کی خلاف بھی آوازاٹھائی اورکہاکہ آزادی اظہاررائے کے نام پرمسلمانوں کے جذبات مجروح کرکے ہمارے دلوں کورنجیدہ نہ کیاجائے ، حضرت محمدۖ کیساتھ محبت کرناہمارے ایمان کاجزہے۔انہوں نے کہاکہ سرورکونین حضرت محمدۖ کے ایک بال کے بدلے دنیاجہان کی مال ودولت کوبھی خس وخشاک سمجھتے ہیں، حضرت محمدۖ کی شان میں گستاخی کسی صورت بھی برداشت نہیں۔سپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ اسلام کے نام پرحکومت کے کیخلاف نشترچلانے والوںکواسلام کی نہیں بلکہ اپنی کرسی کی فکرہے،اسلام کو کوئی خطرہ نہیں مگریہ نام نہادلیڈراپنی کرسی کے غم میں ضرورایسے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب تک مجھ میں جان ہے دین کوخطرہ تودورکی بات ایک لفظ بھی کوئی تبدیل نہیں کرسکتا،ہم اسلام کے سپاہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے افغانستان کیساتھ نئے سرے سے تعلقات کاآغازکردیاہے جس میں رشکئی اکنامک زون کلیدی کردارادا کریگا،ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں،پاکستان میں امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کیساتھ تجارت کے ذریعے ہم وسطی ایشیا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں،وسطی ایشیاء تک رسائی کیلئے افغانستان میں امن ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ چائناپاکستان اقتصادی راہداری کوافغانستان تک توسیع دی جائے جس سے افغانستان میں نہ صرف عوام کوروزگارکے وافرمواقع فراہم ہوں گے بلکہ دہشت گردی کاخاتمہ بھی ممکن ہوگا۔







