یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو چینی68 روپے فی کلو قیمت پر دستیاب ہے،وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو چینی68 روپے فی کلو قیمت پر دستیاب ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے درآمدی چینی کی صوبہ میں ترسیل کا آغاز کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ا ب عوام کومارکیٹ میں چینی81 تا84 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ یوٹیلٹی …

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو چینی68 روپے فی کلو قیمت پر دستیاب ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے درآمدی چینی کی صوبہ میں ترسیل کا آغاز کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ا ب عوام کومارکیٹ میں چینی81 تا84 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی68 روپے فی کلو کی قیمت پر دستیاب ہے۔